اطلاعات کی رسائی کمیشن نے معلومات نہ دینے پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو شہری کی جانب سے جمع کئے جانیوالے درخواست پر جواب نہ دینے پر فائنل نوٹس جاری کردیا ہے اور اس بارے میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئی تو سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی .پشاور کے شہری نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی سال 2018-19 اور سال 2019-20 کے دوران مینٹیننس کی مد میں نکلنے والی رقم سمیت حیات آباد میں بننے والے سنتھیٹک کورٹ کی اخراجات کی تفصیلات کیلئے اگست 2021 میں درخواست دی تھی تاہم مقررہ مدت گزرنے کے بعد رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن سے اس معاملے میں رابطہ کیا گیا جس میں متعدد نوٹسز جاری ہونے کے بعد سال 2021 کے اختتامی دنوں میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کیا گیااور معلومات کی عدم فراہمی پر جرمانے کا عندیہ بھی ظاہر کیا گیا ہے..