انٹر بورڈ ہاکی ٹیم سلیکشن ، خیبر پختونخواہ کونظر انداز کرنا افسوسناک ہے ، ملک شاہ نسیم

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

تیمرگرہ…پاکستان انٹربورڈز میرٹ کے دھجیاں اڑا نے سمیت ٹرائلز اور سیلکشن کے بغیر ہاکی ٹیم کا انتخاب کرکے ازبکستان روانہ کردیا،من پسند اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس نہ لیا تو صوبہ خبیر پختون خواہ کے ایک تعلیمی بورڈ کے علاوہ باقی تمام بورڈز کے کھلاڑی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار آل سپورٹس ایسوسی ایشن لویر دیر کے صدر ملک شاہ نسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا،انھوں نے انکشاف کیا کہ انٹر بورڈ کاپاکستان نے راتوں رات اور بغیر ٹرائلزکرکے اپنے من پسند او رسفارشی لوگوں سے سترہ رکنی ٹیم اور 8افیشلز کو ازبکستان روانہ کردیا،انھوں نے کہاکہ ایک طرف اتنی بھاری افیشلز قومی خزانہ پر بوجھ ہے تو دوسری طرف پشاور،مردان،ملاکنڈ،اور سوات تعلیمی بورڈ کے کھلاڑیوں کو بائی پاس کرکے پنچاب،بلوچستان اور سندھ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انھوں نے کہاکہ ٹیم کے انتخاب ٹرائلز اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ہوتا ہے لیکن انٹربورڈ حکام نے ان تمام چیزوں سے ہٹ کر سیر سپاٹے کیلئے برائے نام ہاکی ٹیم کا انتخاب عمل میں لاکر ازبکستان روانہ کردیا ہے،انھوں نے کہاکہ ایک جانب قومی کھیل کو گراس روٹ پر لانے کیلئے باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف من پسند افراد کو ٹرائلز او ر سلیکشن کے بغیر ازبکستان بھیجا گیا جو قابل افسوس ہے..