انٹر ہائی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ مامد گٹ سکول کی جی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

غلنئی …تحصیل صافی بیان خیل میں انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ نے جیت لیا. مامدگٹ ماڈل سکول نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں امبار الیون کے ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا. ٹورنامنٹ کو 22 بریگیڈ، 173 وینگ اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے سپانسر کیا تھا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب اور 22 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر مبشر ندیم اسلم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے. اس موقع پر وینگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل عتیق لیفٹننٹ کرنل وسیم لیفٹننٹ کرنل محمد یوسف کیپٹن حمزہ میجر آصف، ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی، سپورٹس منیجر سعید اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں