اے پی ایس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ، ڈی سی پشاور خالد محمود کی شرکت

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… ساتویں اے پی ایس خیبر پختونخواہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں منعقد ہوئی جس میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوئے کم و بیش ایک سو بیس سے زائد تن سازوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا . افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود تھے ، اس موقع پر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اعجاز احمد ،سیکرٹری اسماعیل خان اور ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری تاج محمد بھی موجود تھے ،جنہوں نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تن سازوں میں انعامات بھی تقسیم کئے. ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ مسٹر فزیک کے مقابلے بھی کروائے گئے جس میں ہزارہ ، کوہاٹ ، مردان ، چارسدہ کے تن ساز بھی شریک ہوئے. تن سازی ان کے مقابلوں میں بڑی تعداد میں مختلف کیٹگریز کے کھلاڑیوں اور ان کے سپورٹرز نے شرکت یہ مقابلے رات گئے تک جاری رہے .واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن گذشتہ سات سالوں سے اے پی ایس کے شہداءکے نام سے یہ چیمپئن شپ کروا رہی ہیں اور ا س میں آرمی پبلک سکول کے شہداءکے والدین بھی شریک ہوتے ہیں.