خیبرپختونخواہ کی آرچری ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز ‘ آٹھ تیرانداز منتخب ‘

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…کوئٹہ میں اگلے ہفتے ہونیوالے نیشنل آرچری چیمیپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے .ٹرائلز کے موقع پر اولمپن رحیم خان بھی موجود تھے ان ٹرائلز میں پشاور سمیت فاٹا کے بیس سے زائد تیر اندازوں نے حصہ لیا. جس میں پوائنٹس کی بنیاد پر آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں شعیب خان ‘ مطیب ‘ احتشام ‘ محمد سلیمان شامل ہیں جبکہ خواتین تیر اندازوں میں مشعل ‘ حسنہ بیگم اورثنائ’ ارسہ وجاہت بھی شامل ہیں آٹھ تیر اندازوں پر مشتمل یہ ٹیم اگلے ہفتے کوئٹہ جائیگی جبکہ اس کے ساتھ بحیثیت کوچ سارہ خان نیشنل کوچ جائینگی. ٹیم سلیکشن کے موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ بھی موجود تھے. جنہوں نے نئے منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اورامید ظاہر کی یہ ٹیم کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل آرچری مقابلوں میں صوبے کی بہترین نمائندگی کرینگی اور پوزیشن حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگی..