سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں گریڈ بیس کی خاتو ن ڈائریکٹریس کیلئے اضافی آسامی کی سمری تیار

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور.. خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں گریڈ انیس کی خاتون ڈائریکٹر کیلئے اضافی ڈائریکٹریس برائے خواتین کھیل کی آسامی کی سمری تیار کی جارہی ہیں تاکہ خاتون کو جن کی پروموشن گریڈ بیس میں ہونی ہے تاہم آسامی نہ ہونے اور سروس رولز میں صرف پی ایم ایس افسران کی ڈائریکٹر جنرل تعیناتی سے متعلق شق ہونے کی وجہ سے خاتون ڈائریکٹر کو پروموشن بھی نہیں دی جارہی تاہم خاتون ڈائریکٹریس مس رشیدہ جن کا تعلق بنوں سے ہے اور قبل ازیں بھی بطور ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر چکی ہیں کی جانب سے پروموشن میں مسلسل نظر انداز کرنے پر سیکرٹری سپورٹس سے اپیل کی گئی تھی جس پر ابھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں اضافی عہدہ گریڈ بیس بنانے کیلئے سمری تیار کی گئی ہیں تاکہ اس پر متعلقہ خاتون ڈائریکٹریس کو ایڈجسٹ کیا جاسکے .اور ان کی پروموشن ہونے کے ساتھ ساتھ خاتون کی ساتھ جانبدارانہ روئیے کا تاثر بھی ختم کیا جائے.