سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بننے والے ہراسمنٹ کمیٹی کے نام سامنے نہیں آسکے

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میںخواتین کے ہراسمنٹ کے حوالے سے صوبائی محتسب رخشندہ ناز کے سامنے بنائی جانیوالی کمیٹی کے نام ابھی تک سامنے نہیں آسکے اور نہ ہی اس بارے میں اعلامیہ جار ی کیا گیا کہ کھیلوں کی وزارت میں ہراسمنٹ کی صورت میں کھلاڑ ی خصوصا خواتین کن سے رابطہ کریں.گذشتہ دنوں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں وکلاء سپورٹس گالا کے دوران صوبائی محتسب رخشندہ ناز آئی تھی جن سے متعدد افراد نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہراسمنٹ کمیٹی نہ ہونے کی شکایت کی تھی جس پر رخشندہ ناز نے ڈی جی سپورٹس سے اس معاملے میں ملاقات بھی کی تھی تاہم اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور نہ ہی کمیٹی میں شامل افراد کے نام سامنے آسکیں جبکہ اسے سپورٹس ڈائریکٹریٹ سمیت کسی بھی جگہ پر آویزاں نہیں کیا گیا.قبل ازیں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رخشندہ ناز کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس معاملے میں کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ چند سرکاری ڈیپارٹمنٹ میں ہراسمنٹ کے حوالے سے کمیٹیاں نہ ہونے کی شکایت کی گئی تھی جس پر انہیں نوٹس بھی جاری کیاگیا ہے ان کے مطابق ایسے تمام ایسوسی ایشن بھی ہراسمنٹ سے متعلق کمیٹی بنائیں گے جس میں ممبرشپ ہوتی ہے. واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کوچ کی جانب سے ایک اہلکار کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت اس وقت سامنے آئی تھی جب ایک ڈیلی ویج ملازم کو برطرف کیا گیا تو متعلقہ کوچ نے ا س حوالے سے انتظامیہ سے با ت کی کیونکہ وہ شرم کے باعث اس بارے میں کسی کو بتا نہیں سکتی تھی.