سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام چلنے والے مختلف سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ‘ ان کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک بھی موجود تھے اس موقع کنٹریکٹر نے تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عابد مجید کو بریف کیا سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام اس وقت حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ‘ فیمیل انڈور جمنازیم ‘ سوئمنگ پول ‘ تھری ڈی سکواش کورٹ سمیت دیگر سکیموں پر کام جاری ہے سیکرٹری سپورٹس نے متعلقہ سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت کی تاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہ سکیں اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے بھی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کروائے جائیں.