شاعر مشرق کے گھر سے چوری ہونیوالی سیڑھی کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو خط لکھ دیا گیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

ہری پور.. محکمہ آثار قدیمہ کو ایبٹ آباد کی شہری کی جانب سے لکھے گئے خط پرسب ریجنل آفس خان پور ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو تاریخی گھر سے چوری ہونیوالے سیڑھی کی برآمد کیلئے لکھ دیا ہے- اور اس بارے میں انکوائری کرانے کیلئے بھی کہا گیا ہے -شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایبٹ آباد کے کینٹ علاقے میں واقع اس گھر میں رہائش اختیار کی تھی اور اپنی مشہور نظم ابر بھی یہاں پر لکھی تھی- اس وقت یہ جگہ لیز پر ایک شہری کو دی گئی ہے تاہم اس کی لیز کی مدت بھی ختم ہوئی ہے جس کی نشاندہی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے خط میں کی تھی تاہم اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو کچھ نہیں لکھا صرف غائب ہونیوالی تاریخی سیڑھی کی انکوائری کیلئے خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قیمتی سیڑھی کی ریکوری کیلئے اقدامات اٹھائے..