صوبائی محتسب کی جانب سے دئیے جانیوالے ہراسمنٹ کی آگاہی پوسٹرز پشاور سپورٹس کمپلیکس سے غائب

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…صوبائی محتسب رخشندہ ناز کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں میں آگاہی کیلئے لگائے جانیوالے ہراسمنٹ سے متعلق پوسٹرز پشاور سپورٹس کمپلیکس سے غائب ہوگئے ‘ یہ پوسٹر ایک دن قبل سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ کو حوالے کئے گئے تھے تاکہ ان پوسٹرز کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جاسکے تاہم انتظامیہ نے تمام پوسٹرز پشاور فٹ بال گرائونڈ کے مین گیٹ پر چسپاں کردئیے تاہم اس بارے میں آگاہی نہ ہونے اور صحیح طریقے سے چسپاں نہ کئے جانے کے باعث ہراسمنٹ کے حوالے سے پوسٹرز غائب ہوگئے ہیں او راس بارے میں کسی کو کوئی معلومات تک نہیں..