صوبائی وزارت کھیل ‘ ایسوسی ایشن سے وابستگی سرکاری افسران کی تاحال برقرار

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… صوبائی وزارت کھیل سے وابستہ اہم عہدوں پر تعینات افرا د نے اپنے آپ کو ایسوسی ایشنز میں ان کردیا ہے اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے اہم عہدوں پر متعلقہ افراد کے کا م کرنے سے نہ صرف وہ اپنے عہدوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ وزارت کھیل کا فنڈ بھی غلط طریقے سے اپنے مخصوص کھیلوں کو دے رہے ہیں . حالانکہ اس بارے میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ کنفلیکٹ آف انٹرسٹ کے تحت کھیلوں سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکارکھیلوں کی ایسوسی ایشنز سے مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں گے تاہم اس معاملے پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سمیت دو اہم اداروںکے اہلکار بھی ایسوسی ایشنز کے عہدوں پر ان ہیں اور اپنے عہدوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں .واضح رہے کہ وزارت کھیل صوبائی وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے پاس ہے تاہم وہ اس کو وقت نہ دے پا رہے جس کی وجہ سے بعض افسران و اہلکاروں نے اپنی من مانی شروع کردی ہے.