غیر قانونی اڈوں کے باعث پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باہر فٹ پاتھ پیشاب خانے میں تبدیل ‘ بدبو کے باعث کھلاڑیوں و شہریوں کو مشکلات

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس باہر فٹ پاتھ کو شہریوں نے چھوٹے اور بڑے پیشاب کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا جس کے بدبو کے باعث نہ صرف آنے جانیوالے افراد خصوصا کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے بلکہ فٹ پاتھ کے قریب فروخت کی جانیوالے ضروری اشیاء بھی بدبو اور گندگی کا شکار ہورہے ہیں تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کا ایریا ہونے کے باوجود ابھی باڑہ بس سٹاپ کے قریب واقع فٹ پاتھ پر انتظامیہ کی نظریں نہیں پڑی. کچھ عرصہ قبل ایک کھلاڑی نے اس حوالے سے وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایت کی تھی جس پر صفائی کا عمل کرکے چونا بھی ڈال دیا گیا تاہم چنگ چی اور سوزوکیوں کا سٹاپ ہونے کی وجہ سے یہاں پر بیشتر افراد سڑک کنارے بڑا اور چھوٹا پیشاب کردیتے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی جانب ابھی تک کسی نے نوٹس نہیں لیا. واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے اسی جگہ پر شہریوں کیلئے کثیر لاگت سے فوارے اور بیٹھنے کیلئے جگہ بنائی تھی تاہم دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے بھی مسمار کردیا گیاجبکہ روڈ کنارے بننے والے پیشاب خانے کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا.