فواد علی شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ تخت بھائی ایف سی کی ٹیم کی جیت

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

مردان… شیخ کلے گرائونڈ پر کھیلے گئے فٹ بال میچ میں تخت بھائی ایف سی کی ٹیم نے مکمل ایف سی کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول کرکے ہرا دیا. باجوڑ میں شہید ہونیوالے تحصیلدار فواد علی شاہ میموریل کے دوسرے سیزن کے میچ میں تخت بھائی ایف سی اور مکمل ایف سی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی بھی ٹیم ایک دوسرے پر گول نہ کرسکی اور یوں مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد پینلٹی شوٹس پر مقابلہ ہوا جس میں تخت بھائی ایف سی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے یہ میچ جیت لیا.