لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف ، متعدد افراد کی مصنوعی گراﺅنڈ کو ذاتی استعمال میںلانے کیلئے رابطے

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس کے لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف سے اکھاڑے جانیوالے آسٹرو ٹرف کوذاتی استعمال میں لانے کیلئے متعدد افراد سرگرم عمل ہوگئے ہیں اور اہم عہدوں پر تعینات افراد نے کنٹریکٹر اور مزدوروں سے رابطے شرو ع کردئیے ہیں تاکہ اس آسٹروٹرف کو اپنے گھروں کو منتقل کرسکے. یہ آسٹرو ٹرف تیرہ سال بعد تبدیل کی جارہی ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف کو اکھاڑے جانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ لمبائی میں ایک سو تیس یارڈ جبکہ چوڑائی میں ستر یارڈ سے بھی زائد ہے.مصنوعی گھاس کے اس آسٹرو ٹرف کی اپنی مدت تو مکمل ہو چکی ہیںتاہم سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے بعض افراد نے اپنے گھروں میں مصنوعی گھاس کے گراﺅنڈ کو گھر میں لے جانے کیلئے رابطے شروع کئے ہیں.واضح رہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ ئی اہم عہدوں پر تعینات افراد کے گھروں میں مصنوعی گھاس کے یہی گراﺅنڈ موجود ہیں اور وہ اسے اپنی گھروں کی خوبصورتی کیلئے استعمال کررہے ہیں.