لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے کا سلسلہ جاری ، خشک ٹرف پر کھیلنے سے کھلاڑیوں کے انجری ہونیکا خدشہ ، قومی ہاکی امپائرامیر حمزہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…پشاور کے لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف کے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روزپی ایس بی کے کنٹریکٹر نے آسٹرو ٹرف کا بایاں حصہ اکھاڑ ڈالا ، جبکہ گراﺅنڈ کے بائیں حصے پر شام تین بجے کے بعد ہاکی کے کھلاڑی پریکٹس کرتے نظر آئے تاہم ہاکی آسٹرو ٹرف پر پانی نہیں ڈالا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی کھلاڑی گر گئے اس موقع پر قومی ہاکی ایمپائر امیر حمزہ نے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا کہ ایسی کوشش کی جائے کہ کھلاڑی اول تو گرے نہ کیونکہ خشک آسٹرو ٹرف پر کھیلنے کے نقصانات زیادہ ہیں اور کھلاڑی زخمی بھی ہوسکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی پریکٹس متاثر نہ ہوں اگر یہ ایک ہفتے بھی گراﺅنڈ سے دور رہ گئے تو ان کی پریکٹس متاثر ہوسکتی ہے اس لئے ہم یہاں خشک آسٹرو ٹرف پر کھیلنے کی پریکٹس کروا رہے ہیں کیونکہ کنٹریکٹر نے کہا ہے کہ آسٹرو ٹرف کو مکمل اکھاڑنے تک اسے پانی نہ دیا جائے.