نیشنل بک فائونڈیشن کی طرف سے دی جانیوالی کتب تور غر پہنچا دی گئی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

تور غر…نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کو دی جانیوالی کتب کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تور غر ضلع میں یکساں نصاب کتب کی بڑی تعداد پہنچا دی گئی نیشنل بک فائونڈیشن کے بھی عالم خان نے یہ کتب ڈپٹی کمشنر تور غر فوادکو پیش کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑوبہ تحصیل بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کتب کا معائنہ کیا انہوں نے اس موقع پر نیشنل بک فائونڈیشن کے حکام سے بات چیت کی اور کہا کہ وہ تور غر میں لائبریری قائم کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں نیشنل بک فائونڈیشن کا تعاون بھی درکار ہوگا. تور غر میں فراہم کی جانیوالی کتب نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر راجہ مظہر حمید کی جانب سے دو ملین روپے کی صوبائی حکومت کو مفت میں فراہم کی جانیوالی یکساں نصابی کتب کی فراہمی کا سلسلے کی ایک کڑی ہے وہاں پر یہ کتب سکولوں میں غریب اور نادار طلباء کو مفت فراہم کی جائینگی..