واٹس ایپ کی تھکا دینے والی خامی دور کردی گئی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

واشنگٹن …پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ا?ئی فون صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی۔آئی فون ایکس اسمارٹ فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ فون پر بالکل نئے انداز کے ساتھ چیٹ ونڈو نظر ارہی تھی جبکہ چیٹ باکس کے نیچے بھی خالی جگہ تھی۔یہ معمولی سی خرابی صارفین کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بن رہی تھی، جس پر انہوں نے کمپنی سے شکایت درج کی۔واٹس ایپ کے ماہرین نے کافی جدوجہد کے بعد اس نقص پر قابو پاتے ہوئے 2.21.220 ورڑن والوں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو بااختیار بنانے پر کام شروع کردیاائی او ایس صارفین یہ اپ ڈیٹ اسٹور پر بالکل مفت حاصل کرسکتے اور واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے ائی فون ایکس میں انے والے نقص کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ خرابی کی وجہ سے صارفین کے لیے پیغامات، اسٹیکر، ایموجیز دوستوں کو بھیجنا ناممکن ہوگیا تھا۔