پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا رتہ کلاچی میں بننے والے کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

ڈی آئی خان … پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم نے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی سربراہی میں رتہ کلاچی میں بننے والے کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور آر ایس او بھی دورے کے موقع پر موجودتھے.کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کی ٹیم آج کل جنوبی اضلاع میں جاری سکیموں کی مانیٹرنگ کےلئے دورے پر ہیں.اس موقع پر کنٹریکٹر نے پی ایم یو کی ٹیم کو بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی پر80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے ٹیم کو بتایا گیا کہ یہ کرکٹ اکیڈمی اکتوبر 2021 تک مکمل کی جائیگی جس کے بعد اسے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا جائیگا ریجنل سپورٹس آفیسر نے کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات منصوبے میں جاری سکیموں کے بارے میں ٹیم کو بتایا اس موقع پر بتایا گیا کہ کنٹریکٹر کو فنڈز اکتوبر 2021 تک دئیے جائینگے. پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم نے رتہ کلاچی کرکٹ اکیڈمی میں بہترین کام پر کنٹریکٹر کو سراہا..