پشاور سپورٹس کمپلیکس ‘ فیمیل کھلاڑی صرف کوچ کیساتھ پریکٹس کرینگی ‘ ہدایات جاری

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ نے کھیلوں کے مختلف گرائونڈ و وینیوز پر کھیلنے والے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے حوالے سے احکامات جاری کردئے ہیں اور اس بارے میں کوچز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خواتین کھلاڑی صرف کوچز کیساتھ کھیلیں گی اور مرد کھلاڑیوں کیساتھ کسی بھی قسم کے کھیلوں میں حصہ نہیں لینگی . یہ اقدام مختلف کھیلوں کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے اٹھایا اور اس بارے میں ہدایات ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس ڈائریکٹریٹ جعفر شاہ نے دی ہیں اس بارے میں انہوں نے ٹیبل ٹینس ‘ بیڈمنٹن سمیت سکواش کے کوچز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ تمام لڑکیاں صرف کوچز کیساتھ پریکٹس کرینگی اور مرد کھلاڑیوں کیساتھ نہیں کھیلیں گی اس بارے میں بعض کوچز کا موقف تھا کہ خواتین کھلاڑی خود اس حوالے سے بات کرتی ہیں اور انہیں خاطر میں نہیں لاتی جس پر ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ نے انہیں ہدایت کی کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں صرف فیمیل اور کوچز کی پریکٹس ہوا کرے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی …