پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کیلئے ریسپشن بنانے کی منظوری

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس میں باہر سے آنیوالے افراد کی سہولت کیلئے علیحدہ ریسپشن بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں یہ ریسپشن مین گیٹ کے سامنے بلڈنگ میں تعمیر کیا جائیگا اور انڈر 21کے مقابلوں سے قبل ہی اسے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کے مطابق مختلف دفاتر پر آنیوالے افراد کا دباو بڑھ گیا ہے جس کے باعث دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اس باعث آنیوالے افراد کی سہولت کیلئے مین گیٹ کے سامنے بلڈنگ میں ریسپشن بنایا جائیگا جس میں اہلکار تعینات ہونگے اورآنیوالے افراد کی رہنمائی بھی کرینگے. اس بارے میں منظوری ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک سے بھی لے لی گئی ہیں.