پشاور فالکنز نے خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ جیت لی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور فالکنز نے بنوں پینتھرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر پہلی بینک آف خیبر، خیبر پختونخوا ہاکی لیگ جیت لی، ٹرائبل لائنز تیسری پوزیشن کے میچ کھیلنے نہیں آئی جس نے سیمی فائنل میں امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے لیگ چھوڑی تھی جس پر کوہاٹ ایگلز کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیاپشاور کے ابوبکر کو انفرای 14 گول کرنے پر مین آف دی لیگ قرار دیا گیا۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم اور سیکرٹری کھیل عابد مجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے لئے فائنل کے پہلے دو کوارٹرز بغیر کسی گول کے برابر رہے تیسرے کوارٹر اور میچ کے مجموعی 45 ویں منٹ میں بنوں کے معین شکیل نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی تاہم وہ ایک منٹ سے زیادہ برقرار نہ رہی جب پشاور کے ملک ایک ہی منٹ بعد فیلڈ گولڈ کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ 56 ویں منٹ میں پشاور کو پینلٹی کارنر ملا جسے ضائع کیا گیا لیکن بنوں کے کھلاڑی کے فائول کی وجہ سے پشاور کو ایک اور پینلٹی کارنر دیا گیا جس پر وہ گول کرنے میں کامیاب ہوا اور یوں لیگ جیت لی۔ ۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ، رنرز اپ کو 5 لاکھ،تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعام دیا گیا