پشاور کے تاریخی مسجد مہابت خان کی بحالی پر کام جاری

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور.. تاریخی مسجد مہابت خان کی بحالی پر محکمہ آثار قدیمہ نے کام شرو ع کردیا ہے اس مسجد کو کو قدیم اسلامی اور مغلیہ طرز تعمیر کے اصولی کے مطابق اصلی حالت میں بحالی کی منظوری وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دی تھی ۔مسجد مہابت خان کا شمار خطے کے قدیم ترین مساجد میں ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عمارت فن تعمیر کا ایک بہترین نمونہ بھی ہے۔ مغلیہ دور (1660-1670) میں تعمیر ہونے والی مسجد کا نام اس وقت کے مغلیہ گورنر مہابت خان سے منسوب ہے۔عمارت کی تاریخی حثییت ہونے کے ساتھ مسجد تاریخی معاہدوں اور علاقائی مشاورت کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔