پشاور کے مضافاتی علاقہ ٓواحدگڑھی میں کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…پشاور کے مضافاتی علاقے میں واحد گڑھی میں روایتی کھیل کبڈی کا ایک بہترین ٹونامنت کا انعقاد کیاگیا ۔ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ کے تعاون سے صوبائی اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشزکی نگرانی منعقدہ اس کبڈی میں پشاور،نوشہرہ،صوابی،مرادن اور دیگر ا ضلاع کی ٹیموںنے حصہ لیا،واحد گڑھی میںکھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے ان میچزسے ہزاروں کی تعداومیں تماشائیوں نے لطف اٹھایا۔فائنل میچ پشاور اور چارسدہ کبڈی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری دلانے کیلئے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،لیکن چارسدہ کے کپتان محب اور انٹر نیشنل کبڈی کے کھلاڑی صدام کے بہترین کھیل کے باعث مقابلہ چارسدہ کے نام رہا،اس اہم اور فیصلہ کن میچ میں چارسدہ کی ٹیم 28کے مقابلے میں30پوائنٹس سے میچ جیت لیااور فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی،فائنل میچ کے آفیشلزمیں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سیدسلطان شاہ بری،اور ملنگ جان تھے ،جنہوںنے بہت ہی خوش اسلوبی سے میچ کو ارگنائزکیا۔رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہاندادخان،ریجنل سپورٹس آفیسر پشاورجمشید بلوچ اور اعزازخان تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے کیش انعامات اور ٹرافیاں دیں۔مہمان خصوصی ایم پی اے ارباب جہاندادخان نے روایتی کھیل کبڈی کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے آرایس اوجمشید بلوچ کی جانب سے اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کوخوش آئندہ قراردیا،انہوںنے کہاکہ انکی یہ کاوشیں ضروررنگ لے آئے گی اور کبڈی اور دیگر کھیلوں کے بہترین کھلاڑی میسر ہونگے جو اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر سپورٹس کی دنیامیں خیبر پختونخواور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔