پی ایس بی پشاور میں پریکٹس پر پابندی ‘ سینئر تیرانداز وں نے ٹرائلز میں حصہ نہیں لیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے آرچری کے ٹرائلز میں نئے تیر انداز منتخب ہوئے ہیں جبکہ سینئر کھلاڑی پریکٹس نہ ہونے کی بناء پر ان ٹرائلز میں شریک نہیں ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کی انتظامیہ نے تیر اندازی کے مقابلوں پر پابندی عائد کی ہے اور کھلاڑیوں کی پریکٹس نہ ہونے کے باعث پختونخواہ آرچری کلب کے تیر انداز جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی ان ٹرائلز میں پریکٹس نہ ہونے کے باعث حصہ نہ لے سکے اور یوں نئے تیر اندازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم میں اپنی پوزیشن بنائی…