پی ایم یو کی ٹیم کا ٹانک میں بیڈمنٹن ہال کی دورہ ‘ تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

ٹانک … سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں شامل ٹانک سٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر پر کام جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کیا جا ئیگا یہ یقین دہانی کنٹریکٹر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ٹانک کے سٹیڈیم کے دورے کے دوران کرائی . پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور انجنیئرز بھی شامل تھے جبکہ ڈی ایس ا و بھی اس موقع پر موجود تھے ٹانک سٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر مکمل کی جارہی ہیں جبکہ لان ٹینس ‘ باسکٹ بال کورٹ ‘ اور فٹ بال گرائونڈ کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے پی ایم یو کی ٹیم نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بقایا کا بروقت اور معیاری مکمل کیا جائیگا کیونکہ یہ قوم کے نوجوانو ں کیلئے بنایا جارہا ہے . اور پی ایم یو غیر معیاری کام پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریگی .