پی سی بی انڈر 16 ٹورنامنٹ گورنمنٹ سکولز مقابلے ضلع خیبر میں جوش و خروش سے جاری

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

جمرود…پی سی بی کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے ضلع خیبر میں میں جمرود سپورٹس کمپلیکس اور قمبر کرکٹ گرانڈ باڑہ کے گرانڈز پر جاری ہیں آج کے پہلے میچ میں جو کہ گورنمنٹ شہید عبدالاعظم آفریدی ہائر سیکنڈری سکول جمرود اور گورنمنٹ ہائی سکول زین تڑہ کے درمیان تھا کا افتتاح چیئرمین پی سی بی کرکٹ کمیٹی ضلع خیبر شاہجہان خان آفریدی نے کیا۔کھیل کا آغاز ٹاس کے ذریعے ہوا جو گورنمنٹ ہائی سکول زین تڑہ لنڈیکوتل نے جیتا جس پر انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ 30 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر گورنمنٹ ہائی سکول زین تڑہ نے گورنمنٹ شہید عبدالاعظم آفریدی ہائر سیکنڈری سکول جمرود کو 145 رنز کا ٹارگٹ دیا۔145 رنز کے جواب میں میں گورنمنٹ شہید عبد الاعظم آفریدی ہائیر سکینڈری سکول نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں مقررہ ہدف پورا کیا۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی شاہجہان خان آفریدی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی ای او فزیکل نعیم خان وزیر ،سینئر نائب صدر سابقہ فاٹا نور زلی خان وزیر اور سیکرٹری اطلاعات آل ٹرائیبل ٹیچرز ایسوسی ایشن سابقہ فاٹا آصف خان آفریدی بھی موجود تھے۔