پی سی بی بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی قرضدار نکلی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو سال قبل حیات آباد میں ہونیوالے کرکٹ کوچنگ و ٹریننگ کی ادائیگی نہیں کی اور کم و بیش دو لاکھ روپے پی سی بی نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو ادا کرنے ہیں جس کی ادائیگی کیلئے متعدد مرتبہ ریمائنڈر دینے کے باوجود ابھی تک پی سی بی نے ادائیگی نہیں کی .اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کا موقف ہے کہ دو سال قبل حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پی سی بی نے کوچنگ کیلئے حیات آبادمیں جگہ لی تھی اور چارجز کی ادائیگی کے حوالے سے بات کی بھی گئی تھی تاہم کوچنگ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ادائیگی نہیں کی جو کہ ابھی تک واجب الادہ ہے اور اس بارے میں متعدد ریمائنڈر دینے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی.