چیئرمین خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن سابق آئی جی پی سعید خان اور سید ظاہر شاہ کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق آئی جی پی سعید خان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کھلاڑیو کی بڑی تعداد انتہائی غریب ہے اور کلاسز ختم ہوتے ہی وہ تین بجے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پریکٹس کیلئے آتے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سال 2022 کی سالانہ کیلنڈر بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فروری ، مارچ اور اپریل میں مختلف نوعیت کے مقابلے ہونے ہیں جس میں خیبر پختونخواہ کی کھلاڑیوں کو بھی مواقع ملنے ہیںایسے میں اگر کھلاڑیو ں کی پریکٹس نہیں ہوتی تو پھر یہ مقابلوں سے رہ جائینگے خیبرپختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے محمد سعید خان اور سید ظاہر شاہ نے فٹ بال گراﺅنڈ میں ہاکی کے کھلاڑوں کی پریکٹس سے آگاہ کیا اور کہا کہ ٹریک پر فزیکل پریکٹس کی جائیگی اور گراﺅنڈ پر مخصوص وقت میں کھلاڑی پریکٹس کرینگے.ڈائریکٹر جنرل نے انہیں ہر معاملے کی یقین دہانی کرائی