ڈی جی پی سپورٹس خالد خان کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ اس حوالے سے کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر سے بھی بات چیت کی اور تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پی سی بی کے حکام سمیت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار بھی موجود تھے.واضح رہے کہ پشاور کے اکلوتے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کا کرکٹ گراﺅنڈ بنانے کیلئے اس کی تعمیر نو کاکام جاری ہے جبکہ یہاں پر ہاسٹل بھی تعمیر کروایا جارہا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی معیار کے ہوٹل کی طرز پر بننے والا ہاسٹل ہوگا جہاں پر کھلاڑی رہائش بھی اختیار کرسکیں گے.ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے جہاں شائقین کرکٹ کی کے میدان میں تعداد بڑھے گی بلکہ یہاں پر بین الاقوامی مقابلے بھی کروائے جاسکیں گے