کرکٹ اکیڈمی کے پچز و نیٹ پر مقامی لوگو ں کا اعتراض ‘ پی ایم یو نے کنٹریکٹر کو صوابی میں اعتراضات ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

صوابی…پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم نے صوابی میں مختلف مقامات پر بننے والے کرکٹ اکیڈمیوں کا دورہ کیا ‘ جو کہ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں بن رہی ہیں جن میں زیدہ ‘ باجا چھوٹا لاہور اور کھلابٹ کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں پی ایم یو کی ٹیم کی سربراہ سینئر انجنیئر تنویر خان کررہے تھے اس موقع پر مقامی لوگوں نے کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ اکیڈمی کے پچز اورنیٹ پر اعتراض کیا کہ اسے بہتر بنایا جائے جس پر کنٹریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اسے مکمل کرے اور عوامی اعتراضات کے خاتمے کیلئے کرکٹ پچز اور نیٹ کا مسئلہ حل کرے جس پر کنٹریکٹر نے یقین دہانی کرائی پی ایم یو کی ٹیم نے کرکٹ اکیڈمی کی سکیم میں بننے والے کرکٹ اکیڈمی کی بلڈنگ کے معیار کو سراہا کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق صوابی میں اس وقت چار کرکٹ اکیڈمیوں کی سکیمیں چل رہی ہیں جس کا افتتاح جلد ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علاقہ سے منتخب ہونیوالے ممبران اسمبلی کرینگے.ان کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے صوابی میں تعمیر سے صوابی کے کرکٹر کو سیکھنے کے مواقع کیساتھ ساتھ انہیں قومی سطح کے مقابلوں کیلئے آگے لانے کے مواقع بھی ملیں گے..