کے پی ہاکی لیگ ‘ کھلاڑیوں کا ڈانس ‘ لوگ محظوظ ہوئے

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کثیر تعداد میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں طلباء بھی شامل تھے جبکہ لوگوں کو پرجوش رکھنے کیلئے ڈھول بجانے والا بھی موجود تھا جو گول ہونے کے بعد ڈھول بجاتا تو شائقین تالیاں بجاتے ‘ پشاور اور بنوں کے مابین ہونیوالے ان مقابلوں میں دونوں اطراف سے ٹیموں کے سپورٹر چیخیں مار کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے. بنوں سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک قیصر جبکہ پشاور فالکن کے عمیر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے قیصر خان نے روایتی پگڑی باندھی تھی اور میچ ہونے کے بعد انہوں نے گرائونڈ کا چکر لگایا جبکہ پشاور فالکن کی کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب ڈانس کیا جن میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل تھے..