حیات آباد میں واقع نجی سکول نے بچوں کیلئے سکریبل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور…سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور سکریبل ایسوسی ایشن کے کے زیر انتظام حیات آباد پشاور کے نجی سکول میں سکریبل ایک روز ہ تربیتی کیمپ منعقد کروایا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباءو طالبات نے حصہ لیا. طلباءو طالبات نے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے مفید سکریبل کو مفید قرار دیا اس موقع پر سکول کی پرنسپل فرحانہ حامد نے بتایا کہ تمام طلباءکو اعلی تعلیم کیساتھ ساتھ اکیڈیمک اور کھیلوں کے شعبوں میں بہترین سہولت فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ان کے بچے سکریبل مقابلوں میں حصہ لے سکیں. اس موقع پر کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند مہمان خصوصی تھے جو طلباءو طالبات کے تربیتی سیشن سے محظوظ ہوئے تربیتی سیشن کے اختتام پر تمام طلباءمیں سکریبل گیم سیٹ بھی تقسیم کئے گئے