خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور.. کے نیشنل ہاکی لیگ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموںکے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ‘ خیبرپختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ‘چیف سلیکٹر رحیم خان ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ ‘ سلیکشن کمیٹی کے ممبر یاسر اسلام ‘ ضیاء بنوری بھی اس موجود تھے. ٹیموں میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ آفیشل بھی دیگر ٹیموں کیساتھ شامل ہیں.پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیاپاکستان ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو ان ٹیموں میں شامل کیا جائیگا ٹیکنیکل آفیشل کے ناموں کا اعلان پیر کو کیا جائیگا جو ہر سنٹر میں کھیلے جانیوالے میچ میں بطور ٹیکنیکل آفیشل کام کرینگے..