ضم اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پیر عبداللہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

لکی مروت… ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ نے کہا ہے کہ حکومت ضم اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہیں اور ایف آر لکی کے علاقے میں سٹیڈیمز کی تعمیر اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا بنیادی مقصد یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف آر لکی میں واقع مستی خیل اور شادی خیل میں دو سٹیڈیمز کی دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سجاد خان بھی موجود تھے علاقہ کے مکینوں نے سٹیڈیمز کے منصوبے میں دلچسپی لینے پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اایف آر لکی کے دور دراز علاقے میں واقع ان سٹیڈیم تعمیر سے نہ صرف مقامی سطح پر لوگوں کو کھیلوں کے میدان میسر آسکیں گے بلکہ سکولوں کے طلباءبھی ان سہولیات سے مستفید ہوں گے- لکی مروت کے شادی خیل اور مستی خیل میں واقع سٹیڈیمز کی میں ہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں.