لالہ ایوب ہاکی آسٹروف ٹرف کی صفائی کیلئے مشین فراہم کردی گئی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صفائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی خصوصی مشین کے ذریعے لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ، گذشتہ روز سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے حوالے کی تھی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ اسفندیار خان خٹک بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ آسٹرو ٹرف کو کے پی ہاکی لیگ سے قبل ہی ہر حالت میں صاف کیا جائیگا اور یہ اپنی نوعیت کی خیبر پختونخواہ میں پہلی مشین ہے جس کے ذریعے آسٹرو ٹرف کی صفائی کی جارہی ہیں-