مردان میں ہاکی ٹرائلز مکمل’ فائنل کھلاڑیوں کا انتخاب کل کیا جائیگا ‘ ظاہر شاہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

مردان… مردان میں کے پی ہاکی لیگ کیلئے ٹرائلز ہوگئے جس میں چالیس کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر رحیم خان ‘ یاسر اسلام ‘ ضیاء بنوری ‘ صدر خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ اور جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ سمیت ہاکی ایسوسی ایشن کے نواز خان اور ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر خان بھی موجود تھے- تمام کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلئے یکساں مواقع دئیے گئے ٹرائلز کمیٹی نے چوبیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ‘ صدر خیبرپختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے مطابق چوبیس کھلاڑیوں کو روزانہ پریکٹس کی ہدایت کی گئی ہیں ان میں سے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ‘ ان کے مطابق کے پی ہاکی لیگ کیلئے پورے صوبے میں ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیںانکے مطابق ہم نے اضافی بندے لئے ہیں تاہم ان تمام کھلاڑیوں کا انتخاب کل کیا جائیگا کیونکہ چھبیس ستمبر کو نیلامی ہے ان کے مطابق ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کھلاڑیوں کے پروفائل طلب کئے ہیں.