واٹس ایپ نے ایک فیچر کو غیر ضروری قرار دیکر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

سان فرانسسکو… پیغام رسانی کے لیے استعمال والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک فیچر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے پر کام شروع کردیا۔فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد صارفین ہیں، جن کی سہولت اور اسانی کے لیے کمپنی کی جانب سے ائے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔مگر اب کی بار واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا بلکہ ایک سہولت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا ارادہ کرلیا۔واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے میسنجر روم شاٹ کٹ کو چیٹ شیئر سے ختم کردیا۔ اینڈرائیڈ اور ائی او ایس صارفین جلد اس تبدیلی کو دیکھ سکیں گے۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے میسنجر روم شاٹ کٹ کو مئی 2020 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ایک کلک پر فیس بک میسنجر پر گروپ کال کی جاسکتی تھی، جس میں بیک وقت پچاس دوست گفتگو کرسکتے تھے۔