پشاوری ‘ پانی کے ضیاع میں آگئے ‘ آبی لودگی میں واٹر سٹیشن کا بڑا ہاتھ ہے ‘ ڈبلیو ایس ایس پی کی رپورٹ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email
cleaning of water canal

پشاور… پشاور میں اکیس کروڑ پانی ماہانہ صرف گاڑیاں دھونے پر ضائع کیا جاتا ہے جبکہ اس وقت پشاور میں دو سو سے زائد سٹیشنز ہیں جہاں پر لوگ کاروں کی صفائی کرتے ہیں ہر سٹیشن اوسطا سولہ ہزا ر لیٹر پانی روزانہ استعمال کرتا ہے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں جس میں پشاور میں پانی کے استعمال سے متعلق بتایا گیا ہے کے مطابق کار واش سٹیشنز پرپانی کی ری سائیکلنگ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پانی انتہائی خطرناک ہوتا ہے ار اس میںریت ‘ تیل ‘ گریس ‘ ہائیڈروفلورک ایسڈ ‘ فاسفیٹ ‘ ڈٹر جنٹ اور دیگر اجزاء شامل ہوتے ہیں اس پانی کو براہ راست نکاسی آٹ کے نالوں میں ڈالنے ے آبی آلودگی بھی بڑھ رہی ہیں پانی کو صاف کرنے کیلئے لگائے جانیوالے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی اس پانی کو صاف نہیں کرسکتے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پشاور کے تمام واش سٹیشنز کی میپنگ کی جائے جبکہ ہر واٹر سٹیشن پر استعمال ہونیوالے پانی کی تفصیل اکٹھی کی جائے.