ڈی جی سپورٹس کا لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف کی صفائی چیک کرنے کا دورہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on email

پشاور… ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا ‘ جہاں پر انہوں نے پشاور کے کھلاڑیوںکی پریکٹس بھی دیکھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ ‘ خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ ‘ ہدایت اللہ ‘ ضیاء بنوری اور دیگر افراد بھی شامل تھے. ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کے پی نیشنل ہاکی لیگ کیلئے خصوصی طور پر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں لائے جانیوالے مشین کے حوالے سے معلومات حاصل کی انہیں بتایا گیا کہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں لائے جانیوالے صفائی کی مشین سے بہت حد تک بہتری آئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر یہاں پر صفائی کی جائیگی بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک کا کہنا تھا کہ اس وقت بارہ آسٹروٹرف مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تین مزید کی منظوری وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے دی ہے اور یہ تعداد پندرہ تک مکمل ہو جائیگی ان کے مطابق لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صفائی کیلئے لایا جانیوالی مشین جرمنی کی ہے اور اسی طرز کے مزید مشینیں جنوبی اضلاع میں واقع آسٹرو ٹرف کیلئے منگوائے جائینگے .